بشیر میمن نے کھل کر دباؤ اور مداخلت بتایا اور کہا کہ پریشر ڈالا گیا اس وقت سوموٹو ایکشن کیوں نہیں لیا گیا۔ ابھی نیب کی تبدیلیوں پر تشویش ہے پر جب نیب کی ٹارگٹڈ پراسیکویشن کا خود اپنے فیصلوں میں کہا تب اس پر سوموٹو نوٹس کیوں نہیں لیا گیا، حنا جیلانی
ّ
اس وقت پاکستان کو جن معاشی حالات کا سامنا ہے اس میں اکیلا پاکستان ہی نہیں ہے اگر آپ ریجن میں نظر ڈالیں تو آپ پتہ چلے گا کہ انڈین کرنسی 4 سے 7 فیصد تک اپنی قدر کھو بیٹھی ہے۔ سری لنکا کے حالات ہم سب کے سامنے ہیں، ڈاکٹر اقدس افضل
مسلم لیگ ن نے اسٹیبلشمنٹ پر واضح کر دیا ہے کہ اگر ہم نے اپنی سیاست کی قیمت چکانی ہے تو ہماری حکومت اگست 2023 تک اپنی مدت پوری کرے گی۔ ہم کسی دباو میں نہیں آئیں گے۔ اگر ضرورت پیش آئی تو براہ راست عمران خان سے بات کر لیں گے، مزمل سہروردی