Get Alerts

اپوزیشن ڈائیلاگ حکومت کےساتھ کرے،جس ڈائیلاگ میں حکومت نہیں اسکا فائدہ؟

اپوزیشن ڈائیلاگ حکومت کےساتھ کرے،جس ڈائیلاگ میں حکومت نہیں اسکا فائدہ؟

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن آزاد امیدواروں نے جیتا ہے کیونکہ ووٹ بینک کے حساب سے بھی آزاد امیدوار جیتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ یہ قوم کو بند گلی میں لے کر جارہے ہیں، نوازشریف اور مریم نواز نے بیان دے کر عمران خان کی خدمت کی ہے، امید ہے سیاست کا جنازہ نہیں نکلے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خدا اپوزیشن کو عقل و شعور دے کہ وہ تیزی سے مذاکرات کی طرف آئیں، مذاکرات اور ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع ہوگا، حکومت سمیت اور حکومت کے ساتھ، اس ڈائیلاگ کی کیا حیثیت ہوگی جس میں حکومت نہیں ہوگی۔


ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے ایک نہیں چار مرتبہ کہا جس کی بھی حکومت ہوگی فوج اس کے ساتھ کھڑی ہوگی، کوئی بھی عقل کا اندھا یہ نہ سوچے کہ پاکستان کی عظیم فوج کو ملک کے کسی مسئلے سے الگ کیا جاسکتا ہے، فوج میں بڑا تحمل ہے، وہ اپوزیشن کی طرح بے وقوف اور جذباتی نہیں۔