جولی نامی یہ نرس سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک پر اپنے تجربات لوگوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہ گزشتہ پانچ سالوں سے ایسے مریضوں کی نگرانی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کرتی ہوں کہ موت سے پہلے کسی مریض پر کیا گزرتی ہے؟ اور ان کی زبان پر آنے والے آخری الفاظ کیا ہوتے ہیں؟
View this post on Instagram
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا وہ لگ بھگ 14 سالوں سے اس پیشے سے وابستہ ہیں لیکن انتہائی نگہداشت میں رکھے گئے مریضوں کی دیکھ بھال کی ذؐمہ داری وہ گزشتہ پانچ سال سے نبھا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مرنے سے پہلے مریضوں کی جلد کی رنگت تبدیل ہو جاتی ہے، ان کا سانس اکھڑنا شروع ہو جاتا ہے جبکہ جسم کے مختلف اعضا سے رطوبتیں بھی خارج ہوتی ہیں۔ سننے والوں کیلئے یہ باتیں دل دہلا دینے والی یا غیر معمولی ہونگی لیکن میں جس شعبے سے وابستہ ہوں، اس میں یہ بالکل عام ہیں۔
View this post on Instagram
خاتون نرس نے بتایا کہ مرنے سے پہلے بیشتر افراد اپنے والدین کو پکارتے ہیں یا ان کے الفاظ ہوتے ہیں کہ میں تم سے بے پناہ محبت کرتا ہوں۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ کہنا قطعی طور پر مشکل ہے کہ مرنے والا کیا محسوس کر رہا ہوتا ہے کیونکہ اس کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل کام ہے۔ لیکن ان سب کی موت سے قبل علامات ایک جیسی ہی ہوتی ہیں۔ زندگی کے اختتام پر ہمارا جسم اپنا خیال خود رکھتا ہے۔