'قیمت چکانے کا وقت آ گیا، جسٹس مظاہر نقوی کو سزا ملے گی'

جسٹس مظاہر نقوی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سے متعلق کوئی شکایت ہو تو اسے کونسل کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔ نوٹس کا جواب کونسل میں ہی جمع کروایا جاتا ہے تاہم ماضی میں جسٹس افتخار چوہدری اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنسز پر انہیں سپریم کورٹ سے ریلیف ملتا رہا ہے۔

'قیمت چکانے کا وقت آ گیا، جسٹس مظاہر نقوی کو سزا ملے گی'

پی ٹی آئی حکومت کے دور میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف کچھ شکایات آئیں جن سے انہیں بچانے کے لیے اس وقت کے ججز نے کردار ادا کیا، جسٹس بندیال ان کو بچانے کے لیے وکٹ سے باہر نکل کر چوکے چھکے لگاتے رہے۔ قاضی فائز عیسیٰ کے آنے کے بعد یہ شکایات دوبارہ لگا دی گئی ہیں اور لگتا ہے انہیں اب اپنے کیے کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ پچھلی حکومت کو سپورٹ کرنے پر انہیں سزا بھی مل سکتی ہے۔ یہ کہنا ہے تجزیہ کار سجاد انور کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں قانون دان وقاص میر نے کہا جسٹس مظاہر نقوی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سے متعلق کوئی شکایت ہو تو اسے کونسل کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔ نوٹس کا جواب کونسل میں ہی جمع کروایا جاتا ہے تاہم ماضی میں جسٹس افتخار چوہدری اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنسز پر انہیں سپریم کورٹ سے ریلیف ملتا رہا ہے۔

ڈاکٹر الہان نیاز کے مطابق پی ٹی آئی چونکہ اس وقت کمزور ہے اس لیے اسے قانون کی حکمرانی یاد آ رہی ہے، ورنہ آج جو کچھ ان کے ساتھ ہو رہا ہے یہ سب کچھ وہ ن لیگ کے ساتھ کر چکے ہیں۔ عمومی طور پر لوگوں میں مایوسی پیدا ہو چکی ہے جو جان چکے ہیں کہ سبھی پارٹیاں ایک ہی طرح کا کھیل کھیل رہی ہیں۔ اس کلچر کو توڑنے کے لیے بہت سمجھدار سیاست دان چاہئیں مگر کسی جماعت میں یہ سوچ نہیں نظر آتی۔

رضا رومی کی میزبانی میں 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بجکر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔