Get Alerts

صارفین کی سہولت کے لیے انسٹاگرام نے اہم فیچر متعارف کرا دیا

صارفین کی سہولت کے لیے انسٹاگرام نے اہم فیچر متعارف کرا دیا
نوجوانوں میں مقبول فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

انسٹاگرام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے جو 6 ماہ بعد دنیا بھر میں استعمال کیا جا سکے گا۔

کمپنی کے مطابق ایپلی کیشن میں نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے کیونکہ انسٹاگرام کے متعدد صارفین تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں جس سے خدشہ تھا کہ اُن کا ڈیٹا کوئی بھی کمپنی استعمال کر سکتی ہیں۔



کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے صارف کو مزید اختیار دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے ڈیٹا کو مزید محفوظ بنا سکے۔