ملک میں پٹرول 50 یا 70 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان، ذرائع

ملک میں پٹرول 50 یا 70 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان، ذرائع
ملک میں پٹرول 50 یا 70 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے بعد وزارت پٹرولیم اور اوگرا کے حکام نے سر جوڑ لیے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ گراوٹ دیکھی گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں 50 سے 70 روپے کے درمیان ہو سکتی ہیں۔ 20 روپے فی لیٹر ٹیکس اور لیوی میں جانے کا امکان ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کے حساب سے پٹرول کی قیمت 50 روپے سے بھی کم ہونی چاہیے، تاہم خساروں کے پیش نظر پاکستان میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 50 روپے سے زیادہ ہی رہے گی۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ وزارت پٹرولیم اور اوگرا حکام نے مشاورت شروع کر دی ہے۔ قیمتوں کو تبدیل کرنے کا نیا فارمولہ کسی بھی وقت سامنے آ سکتا ہے۔ فارمولے کی بنیاد ٹیکس، لیوی اور سپلائی قیمت ہو گی۔

دوسری جانب ذرائع یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کو سستا تیل لینے کے لیے سٹوریج کا مسئلہ حل کرنا ہو گا۔