پاکستان سمیت مختلف ممالک میں ایکس کی سروس معطل

سروس میسر نہ آنے پر سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں ایکس کی سروس معطل

پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں ایکس ( ٹویٹر) کی سروس ڈاؤن ہوگئی جس کے باعث   سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے صارفین کو ٹوئٹر کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہوا اور اب تک ہزاروں صارفین کی جانب سے شکایات رپورٹ کی گئی ہیں۔

ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن پر ایکس کے ہوم فیڈ پر ریگولر ٹویٹس کے بجائے ’ویلکم ٹو یور ٹائم لائن‘ دکھایا گیا، ایسا لگتا ہے کہ پلیٹ فارم کو بڑے پیمانے پر بندش کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں اکثر صارفین، اپنے ٹوئٹر اور فیس بُک اکاؤنٹس سے لاگ آؤٹ ہوگئے اور دوبارہ لاگ ان کی کوشش میں ان کے پاس ایرر آرہا ہے۔

ڈاؤن ڈیٹکٹر ڈاٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹویٹر ایکس کی سروسز پوری دنیا میں تعطل کا شکار ہیں۔

سروس میسر نہ آنے پر سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ اس بارے میں ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے تاحال کسی قسم کا وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔