ریٹائرڈ جرنیلوں کے سوئس بینک اکاؤنٹس میں اربوں روپے ہیں | پیکا ایکٹ

ریٹائرڈ جرنیلوں کے سوئس بینک اکاؤنٹس میں اربوں روپے ہیں | پیکا ایکٹ

یہاں کوئی کسی ریٹائر جنرل کی اولاد سے یہ سوال کر ہی نہیں سکتا کہ تمہارے دادا کیا تھے؟ اور تمہارے والد جب جنرل ہوئے تو اتنی زیادہ دولت تمہارے پاس کہاں سے آ گئی؟ سابق جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کیس اس کی کلاسک مثال ہیں، مزمل سہروردی



 



اس سے پہلے بھی بہت سی چیزیں سامنے آ چکی ہیں کہ کس طرح سے مرحوم ایوب خان کے بیٹوں نے جائیدادیں بنائیں۔ اب ہمیں بتایا گیا ہے کہ ”خاموش مجاہد” نے کس طرح خاموشی سے 12 اعشاریہ 9 ملین ڈالرز اپنے اکائونٹ میں منتقل کئے، مرتضی سولنگی



 



اگر 80ء کی دہائی میں یہ کچھ ہو رہا تھا تو اگلی جنگوں میں کیا ہوا اور کیا ہو رہا ہے؟ اس پر بھی تو کوئی انکوائری ہونی چاہیے۔ یہ لوگ جب اعلیٰ عہدیدار بن جاتے ہیں تو ان کی نسلیں صنعتکار بن جاتی ہیں۔ ریاست بھی ان کو اربوں کھربوں روپے کی زمین دیتی ہے، عبدالمعز جعفری



 



حکومت جو غیر قانونی کام کررہی تھی انہوں نے پیکا ایکٹ کے تحت انہیں لیگل کور دے دیا ہے۔ اب کوئی بھی تھرڈ پارٹی اٹھ کر کہہ سکتی ہے کہ فلاں چیز مجھے اچھی نہیں لگی تو اس کی درخواست پر ایکشن ہوگا۔ پارلیمان کے ہوتے ہوئے آرڈیننس کا آنا بلکل ایک غیر جمہوری طرزعمل ہے، فریحہ عزیز