’احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو منظرنامے سے غائب کیا جاتا ہے‘

’احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو منظرنامے سے غائب کیا جاتا ہے‘
نیب کی خواجہ برادران کے خلاف کارروائی کے حوالے سے جسٹس مقبول باقر لکھتے ہیں کہ عدالت کے سامنے جو حقائق اور حالات موجود ہیں، ان کی روشنی میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ یہ اب تک ایک راز ہی ہے کہ نیب نے کس بنا پر مقدمہ بنایا ہے۔
ماسوائے قیصر امین بٹ نامی ایک وعدہ معاف گواہ کے، نیب کے پاس کوئی ایک ثبوت بھی موجود نہیں جو یہ ظاہر کر سکے کہ ان دونوں ملزمان کے پاس کمپنی کی منیجمنٹ کے کوئی اختیارات تھے۔