پاکستانی نژاد ماہر اقتصادیات عاطف میاں نے ملک کی معیشیت پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت شدید بحران کا شکار ہے۔
ایک طویک ٹویٹر تھریڈ میں انہوں نے لکھا کہ پچھلے تین مہینوں میں روپیہ اپنی قدر کا 20 فیصد کھو چکا ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ فی الحال منفی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خود کو تقریباً مکمل طور پر غیر ملکی امداد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جبکہ یہ اس کی سیاسی اشرافیہ کا اصل گناہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی زیادہ تر درآمد کی جاتی ہے، ادویات زیادہ تر درآمد کی جاتی ہیں، اور بدقسمتی سے خوراک میں بھی پاکستان اب خود کفیل نہیں رہا۔
https://twitter.com/AtifRMian/status/1549782314829357056
انہوں نے مزید کہا کہ جب تیل کی قیمتیں بلند ہو رہی تھیں، پاکستان دنیا میں سب سے سستا تیل مقامی طور پر فروخت کر رہا تھا۔ پی ٹی آئی حکومت نے مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی کی اور اسے سبسڈی دینا شروع کر دی، پاکستان اس کی قیمت کیسے ادا کر سکتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس مشکل ترین چیلنج کا سامنا ہے وہ سرمایہ کاروں اور اس کے اپنے لوگوں کے ساتھ ساکھ کی کچھ حد تک واپس لانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے غیر پیداواری، کرائے کے حصول کے شعبوں جیسے رئیل اسٹیٹ اور شوگر جیسے طاقتور اشرافیہ کے سامنے گھٹنے ٹیکتے، اب اسے بدلنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس اور ترغیباتی ڈھانچے کو غیر پیداواری سرگرمیوں پر پیداواری سرگرمیوں کو ترجیح دینا چاہیے اور معیشت کو خواتین کے لیے کھولنا چاہیے۔
روپے کی گراوٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا: "مارکیٹ میں گھبراہٹ بنیادی طور پر سیاسی انتشار کی وجہ سے ہے، جو چند دنوں میں کم ہو جائے گی۔"
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے، بھاؤ 227 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 ڈالر 228 روپے کا ہے۔
انٹر بینک میں آج ڈالر 2.08 روپے بڑھ کر 227 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے دیکھا گیا اور 1 ڈالر مزید 1 روپے مہنگا ہوا، جبکہ پاؤنڈ کی قیمت میں بھی 1 روپے کا اضافہ ہوا۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1 روپے کے اضافے سے 224.00 روپے سے بڑھ کر 225.00 روپے اور قیمت فروخت 50 پیسے کے اضافے سے 225.00 روپے سے بڑھ کر 225.50 روپے ہوئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 1 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 223.00 روپے سے بڑھ کر 224.00 روپے اور قیمت فروخت 224.00 روپے سے بڑھ کر 225.00 روپے پر پہنچ گئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 223.50 روپے سے بڑھ کر 224.00 روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کی کمی سے 228.50 روپے سے کم ہو کر 228.00 روپے ہوئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1 روپے کے اضافے سے 262.00 روپے سے بڑھ کر 263.00 روپے ہوئی لیکن قیمت فروخت 268.00 پر برقرار رہی۔