سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے والد سے متعلق کی گئی ٹویٹ کے جواب میں بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ’اب بھی ایبسلوٹلی ناٹ والی فون کال سے باہر نہیں نکلے؟ آپ ثبوت کے ساتھ عدالت کیوں نہیں جاتے، وگرنہ ہمارے وکلا سے ہتک عزت اور جھوٹ کے مقدمہ کا سامنا کریں گے۔‘
اپنی ٹویٹ میں بختاور بھٹو زرداری نے مزید لکھا کہ ’آپ نے کبھی بھی آئین نہیں پڑھا کیونکہ کوئی بھی چیز آپ کو غداری کے ارتکاب سے روک نہیں سکتی۔‘
سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بدھ کی رات کی گئی ٹویٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری ’سندھ کے چوری کردہ پیسے سے وفاقی حکومت گرانے‘ کے بعد ’اب پنجاب کے عوام کا مینڈیٹ چرانے‘ کی کوشش کی ہے۔
پی ٹی آئی سربراہ نے اپنی ٹویٹ میں سپریم کورٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’عزت ماب سپریم کورٹ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ اس تباہی سے آگاہ نہیں؟‘
https://twitter.com/PPPPunjab_SM/status/1550095175413817346?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1550095175413817346%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F686791
عمران خان کے بیان کے بعد پیپلزپارٹی کے حامی ٹویپس سابق صدر آصف علی زرداری سے اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا باالخصوص ٹوئٹر پر ان کے حق میں ٹرینڈ بھی چلا رہے ہیں۔
اسی دوران پیپلزپارٹی پنجاب کے ہینڈل سے ایک ویڈیو ٹویٹ کی گئی ہے جس کے مطابق ’لاہور میں سابق صدر کی پاکستان میں جمہوریت کے لیے قربانیوں اور خدمات کے اعتراف میں آصف علی زرداری زندہ باد ریلی‘ کا انعقاد کیا گیا ہے۔