Get Alerts

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کا نام 'میر حاکم محمود چودھری' رکھ دیا

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کا نام 'میر حاکم محمود چودھری' رکھ دیا
سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کو نام 'میر حاکم محمود چودھری' رکھ دیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے یہ خوشخبری شیئر کی۔ بختاور بھٹو نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے 'میر' جبکہ دادا کی نسبت سے 'حاکم' رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔




واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چودھری کے گھر ننھے مہمان کی آمد رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی۔ دونوں کی منگنی نومبر 2020ء میں ہوئی جبکہ دونوں کا نکاح اور رخصتی 29 جنوری 2021ء کو ہوئی تھی۔

https://twitter.com/BakhtawarBZ/status/1447542395818713095?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1447542395818713095%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F266275-

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بختاور کے ٹویٹ پر رپلائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ باقاعدہ ماموں بن گیا ہوں جبکہ آصفہ بھٹو نے لکھا کہ میں خالہ بن گئی ہوں اور اس پر اللہ کی شکر گزار ہوں۔

کچھ روز قبل بختاور بھٹو نے بتایا تھا کہ ان کا نوزائیدہ بیٹا اس وقت ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے۔ بختاور نے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریباً ایک ماہ قبل ہوئی جس کے باعث سے طبی مسائل کا سامنا ہے۔

https://twitter.com/BakhtawarBZ/status/1448175807713718273?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1448175807713718273%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F266454-

انہوں نے لکھا کہ بیٹے کی آمد 8 نومبر کو متوقع تھی لیکن اس نے 10 اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کردیا، بیٹا فی الحال این آئی سی یو میں ہے لیکن دن بدن بہتر ہورہا ہے، اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔