ہم برساتی مینڈکوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے جو بارش ہوتے ہی نکل آتے ہیں، بختاور بھٹو زرداری

ہم برساتی مینڈکوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے جو بارش ہوتے ہی نکل آتے ہیں، بختاور بھٹو زرداری
سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہم برساتی مینڈکوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے جو بارش ہوتے ہی نکل آتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب بارش آتی ہے تب پانی آتا ہے، سندھ حکومت کی شکرگزار ہوں جس نے ساری رات سڑکوں کی نگرانی کی اور آج سب صاف ہو گیا۔

بختاور بھٹو کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم برساتی مینڈکوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے جو بارش ہوتے ہی نکل آتے ہیں، کراچی سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی وزرا گذشتہ 24 گھنٹوں میں کہاں تھے؟