گجر نالے کے متاثرین کا بلاول ہاؤس پر احتجاج کا اعلان، پولیس کی بھاری نفری تعینات، رکاوٹیں تیار

گجر نالے کے متاثرین کا بلاول ہاؤس پر احتجاج کا اعلان، پولیس کی بھاری نفری تعینات، رکاوٹیں تیار
کراچی میں گجر نالے کے متاثرین نے بلاول ہاؤس پر احتجاج کا اعلان کردیا۔

متاثرین کے اعلان کے بعد بلاول ہاؤس کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ کراچی کے علاقے مائی کلاچی بائی پاس سے بلاول ہاؤس تک پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔ اس کے ساتھ ہی مائی کلاچی ریلوے پھاٹک پر پانی کے ٹینکرز کھڑے کردئیے گئے۔

اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا میٖڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گجر نالہ پر لوگ خوشی سے نہیں رہ رہے ہیں،سپریم کورٹ انصاف کا ادارہ ہے، فیصلے کو ریویو کیا جائے۔

کراچی میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ اپنی والدہ شہید بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر کچھ لوگوں کو نعرے لگانے پڑے، بنی گالا کو کم قیمت پر ریگولرائز کردیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پر پابندی لگا دیں ہم کسی امیر آدمی کو زمین نہیں دیں گے، سندھ میں کٹھ پتلی بھی آکر تنقید کرتے ہیں، اگر کوئی امن کے خلاف شازش کرے گا تو اس کو ناکام کریں گے۔ ہم نے اپنے سخت سے سخت مخالفین کو بھی احتجاج کا حق دلوایا، کسی کی محنت اور کردار کو نقصان پہنچانے کا حق نہیں ہے، پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے مگر تشدد کی اجازت نہیں دیں گے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو بانی متحدہ والی سیاست کی اجازت نہیں دیں گے، کسی کو ایک بھائی سے دوسرے بھائی کو لڑانے کی اجازت نہیں دیں گے، جو لوگ ورغلائے جاتے ہیں ان کو صحیح راستے پر لانا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ اس صوبے میں بدامنی پھیلانے کی سازش کی اجازت نہیں دیں گے