Get Alerts

ہم پاکستانی فوج کو مضبوط اور اپنی ذمہ داریوں تک ہی محدود دیکھنا چاہتے ہیں: مولانا فضل الرحمان

ہم پاکستانی فوج کو مضبوط اور اپنی ذمہ داریوں تک ہی محدود دیکھنا چاہتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی فوج کو مضبوط اور اپنی ذمہ داریوں تک ہی محدود دیکھنا چاہتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ لوگ میرے حوالے سے جھوٹ پر مبنی خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہمارے ساتھ کئے گئے معاہدے سے روگردانی کی گئی۔ لیکن ہم نے ملکی سلامتی اور نظام کی بقا کی خاطر بدعہدی کو برداشت کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بابت قرآن پاک پر ہاتھ رکھنے کی باتیں سراسر من گھڑت ہیں۔ ہم فوج کو اپنی ذمہ داریوں تک محدود رکھنا اور  مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

https://twitter.com/juipakofficial/status/1539284298628464640?s=20&t=SYLMtv_kOe9Z-jaAWls8bg

جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں جو ریٹائرڈ فوجی آفیسرز، ریٹائرڈ بیوروکریٹ، ریٹائرڈ ججز اور ان کے خاندان کے افراد عمران نیازی کی اقتدار سے رخصتی پر جس طرح آنسو بہا رہے ہیں اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہم نے عالمی قوتوں کے بنے ہوئے سازشی نیٹ ورک کو توڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو عمران نیازی کے ذریعے ہماری مملکت کو معاشی تباہی اور سیاسی انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتے تھے۔ ہم نےعمران خان کو ہٹانے کے علاوہ معیشت کو ٹھیک کرنے کا چیلنج بھی قبول کیا۔ ہمیں امید ہے کہ چھ ماہ کے اندر ملکی معیشت کو سنبھال لیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی باقیات کی طرف سے رکاوٹوں کے باوجود سیاسی نظام کو ریگولیٹ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔