Get Alerts

دہشتگردی کا الزام: امریکی ریاست منیسوٹا میں ایک پاکستانی ڈاکٹر گرفتار

دہشتگردی کا الزام: امریکی ریاست منیسوٹا میں ایک پاکستانی ڈاکٹر گرفتار
امریکی ریاست منیسوٹا میں ایک پاکستانی ڈاکٹر کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا جو میو کلینک کے سابق ریسرچ کوآرڈینیٹر بھی ہیں۔

پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ گرفتار شخص نے فیڈرل بورڈ آف انویسٹیگیشن کے مخبروں کو بتایا تھا کہ انہوں نے داعش کے ساتھ وفاداری کا عزم کیا ہے اور امریکہ میں حملے کرنا چاہتے ہیں۔ محمد مسعود کی عمر 28 سال ہے جنہیں ایف بی آئی اے اہلکاروں نے مینیاپولیس کے سینٹ پاؤل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا اور ان پر غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کو مادی معاونت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

پراسیکوٹرز کا کہنا تھا کہ محمد مسعود امریکہ میں ورک ویزا پر ٹھہرے ہوئے تھے، جنوری کے آغاز میں مسعود نے مخبروں کو کئی بیانات دیے جنہیں وہ داعش کے اراکین سمجھے تھے اور اس کے ساتھ اس گروہ اور اس کے سربراہ کے ساتھ وفاداری کا عہد بھی کیا۔

یہ الزام بھی عائد کیا کہ مسعود نے داعش کے لیے لڑنے کی خاطر شام جانے اور امریکہ میں حملے کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔

عدالتی دستاویز میں اس کلینک کا نام نہیں بتایا گیا جہاں مسعود کام کر رہے تھے لیکن لنکڈ ان پر اسی نام کے شخص جس کی سفری معلومات بھی یکساں تھیں کے اکاؤنٹ پر لکھا ہوا تھا کہ مسعود فروری 2018 سے منیسوٹا کے روسچیسٹر کے میو کلینک میں کام کر رہے تھے، جو پہلے ایک ریسرچ ٹرینی تھے لیکن گذشتہ برس مئی سے کلینیکل ریسرچ کوآرڈینیٹر بن گئے تھے۔