تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے علی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی طاقت سے پاکستان کے شہروں کو تباہ کرنے کا مطالبہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ پاکستان سے وفادار نہیں ہیں اور آپ اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں مطالبہ کیا کہ اگر پی ٹی ایم کے علی وزیر اپنے بیان پر معافی نہیں مانگتے تو سپیکر قومی اسمبلی ان کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت نااہلی کے ریفرنس کا آغاز کریں۔
غیر ملکی طاقت سے پاکستان کے شہروں کو تباہ کرنے کا مطالببہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ پاکستان سے وفادار نہیں ہیں اورآپ اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں اگر PTM کے علی وزیر اپنے بیان پر معافی نہیں مانگتے تو اسپیکر قومی اسمبلی ان کے خلاف Art 63 کے تحت نااھلی کے ریفرنس کا آغاز کریں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 3, 2020
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ممبر قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی ایم علی وزیر کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ پشتو میں تقریر کر رہے ہیں، پشتو میں وہ جو کہہ رہے ہیں اردو میں اس کا ترجمہ یوں ہے کہ تم (امریکہ) نے افغانستان کو تو تہس نہس کر دیا، پختونوں کو تباہ کر دیا، اب جب تک تم (امریکہ) دہشت گردی کے اڈے جی ایچ کیو، اسلام آباد، لاہور، پنڈی تباہ نہ کر دو، واللہ میں ( علی وزیر) تمہیں آئندہ یہاں آنے نہیں دوں گا۔
علی وزیر کا امریکہ سے راولپنڈی،اسلام آباد،لاہور تباہ کرنے کا مطالبہ۔
”تم(امریکہ)نے افغانستان کو تو تہس نہس کر دیا، پختونوں کو تباہ کر دیا، اب جب تک تم(امریکہ)دہشت گردی کے اڈے جی ایچ کیو،اسلام آباد، لاہور، پنڈی تباہ نہ کر دو، واللہ میں( علی وزیر)تمہیں آیندہ یہاں آنے نہیں دونگا” pic.twitter.com/y8yo2iu9fH
— Arshad Rehan (@spaelanay) March 1, 2020