واشنگٹن : مشرقی وسطی میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کیلیے تیار ہیں۔ اگر ایران کوئی قدم بڑھائے گا تو امریکہ بھی مثبت جواب دے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ کیونکہ اس میں معیشت اور جانیں جاتی ہیں۔ مذاکرات ایران کے لیے بھی بہترین آپشن ہے۔
دوسری طرف ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ فی الحال وقت مناسب نہیں کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔ تنازعات کے خاتمے کی خاطر مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں لیکن امریکہ کے ساتھ بات چیت کیلئے ابھی حالات سازگار نہیں ہیں۔ ایران کو پہلے ہی امریکی اقتصادی جنگ کا سامنا ہے۔
ایرانی نیوز ایجسنی کے مطابق روحانی کا کہنا تھا کہ آج حالات سازگار نہیں کہ مذاکرات کیے جائیں اور ہمارا انتخاب ہے کہ مزاحمت دکھائی جائے۔ اس وقت ایران کو ایک مرتبہ پھر 1980 ء کی عراقی جنگ کے حالات کا سامنا ہے۔