Get Alerts

کیا اسٹیبلشمنٹ ترین کے زریعے حکومت گرائے گی؟ نوازشریف عثمان بزدار کو بچارہے ہیں؟ وزرا کی آرمی چیف سے ملاقات،عمران خان ناراض کیوں؟

کیا اسٹیبلشمنٹ ترین کے زریعے حکومت گرائے گی؟ نوازشریف عثمان بزدار کو بچارہے ہیں؟ وزرا کی آرمی چیف سے ملاقات،عمران خان ناراض کیوں؟

6 وزرا جو آرمی چیف سے ملے انکا شمار عمران خان کے قریب ترین لوگوں میں ہوتا ہے، میری عقل نہیں مانتی کے وہ وزیراعظم کو بتائے بغیر گئے۔ شیخ صاحب سوچے سمجھے بغیر بات نہیں کرتے انہوں نے اشارہ دیا ہے کے معاملات اب ایک پیج پر نہیں ہیں، فہد حسین



 



افسوس کی بات ہے جتنی سپورٹ اس حکومت کو اقتدار میں آنے سے پہلے اور بعد میں ملی، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ، میڈیا، اشرافیہ پاکستان کی اپر مڈل کلاس سب ان کے ساتھ تھے مگر یہ ڈلیور نہیں کرپائے، پنجاب میں اتنی تنقید ہونے کے باوجود کچھ نہیں بدلا، رضا رومی



 



عمران سرکار ایک پوائنٹ جسے وہ جھنڈے کے طور پر لہراتے تھے کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں یہ انکی طاقت تھی لیکن پچھلے کچھ دنوں سے اس طرح کی باتیں سامنے آئی ہیں جس میں 6 وفاقی وزرا کی ملاقات کا معاملہ ہے ان سے لگتا ہے ایک پیج پر مخلتف کالم بنے گئے ہیں، مرتضی سولنگی



 



جس طریقے سے وزیر خارجہ صاحب نے باتیں کیں اس سے وہ رزلٹ ہم نہیں ملا جو ملنا چاہیے تھا، وہ پوری دنیا سے مخاطب تھے انہیں اپنے دلائل کو فریم کرنا چاہیے تھا جس سے وہ خود سٹوری نہ بن جائیں بلکے جس ایشو پر وہ بات کررہے ہیں وہ نمایاں ہو، فہد حسین