آرمی چیف سمری | جنرل باجوہ اثاثے | توشہ خانہ کیس | عمران خان لانگ مارچ

آرمی چیف سمری | جنرل باجوہ اثاثے | توشہ خانہ کیس | عمران خان لانگ مارچ
نواز شریف اڑے ہوئے ہیں مگر حکومت نے لچک پیدا کی ہے۔ سمری کا آنا قانونی معاملہ ہے۔ سمری سے پہلے بات چیت ہو رہی ہوتی ہے کہ کس کو بنانا ہے۔ حکومت اور راولپنڈی آپس میں اس معاملے میں بات چیت کر رہے ہیں، اعجاز احمد

آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے کسی کو کچھ بھی نہیں پتہ۔ سب افواہیں چل رہی ہیں۔ میڈیا کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے۔ اب تک صرف رازداری کی جیت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ راولپنڈی کے ساتھ اختلافات مول لے سکے، مزمل سہروردی

اگر کوئی سمجھتا ہے کہ شہباز شریف اداروں سے ٹکراؤ اختیار کریں گے تو یہ بات غلط ہے۔ نواز شریف بھی اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ اداروں کے ساتھ ٹکراؤ اختیار کریں۔ خواجہ آصف کی باتوں سے بھی لگتا ہے کہ اختلاف رائے تو ہے، سلمان عابد

اگر کوئی اختلاف ہے تو وہ حل کر لیا جائے گا۔ شہباز شریف کافی لچکدار رویہ رکھتے ہیں۔ نو جنرل باجوہ کی توسیع کے وقت بھی نوازشریف خوش نہیں تھے، مگر انہوں نے اپنی جماعت کے لوگوں کا فیصلہ مان لیا تھا، خاموش رہے لیکن انکے پیچھےکھڑے رہے، مرتضٰی سولنگی