Get Alerts

'وزیر اعظم کو سب معلوم ہے کہ کس کو ملنا ہے کس کو نہیں': ذولفی بخاری کی ویڈیو ڈیلیٹ

'وزیر اعظم کو سب معلوم ہے کہ کس کو ملنا ہے کس کو نہیں': ذولفی بخاری کی ویڈیو ڈیلیٹ
ذولفی بخاری وازیر اعظم کے بیرون ملک پاکستانیوں اور افرادی قوت کے معاون خصوصی ہیں۔ تاہم لگتا ہے کہ انکے ستارے گردش میں ہیں۔ ابھی تفتان سکینڈل نے انکا پیچھا چھوڑا نہیں تھا کہ اب وہ پھر شہ سرخیوں میں ہیں۔
آج وزیر اعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا جس سے قوم نے سکھ کا سانس لیا ۔ اس حوالے سے ذولفی بخاری کی ایک ویڈیو پی ٹی آئی کے آفیشل انسٹا گرام سے ڈیلیٹ کر دی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے وزیر اعظم کے ٹیسٹ سے متعلق اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ منفی ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم کو کوئی صلاح دینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے کیونکہ انکو معلوم ہے کہ کس کو ملنا ہے اور کس کو نہیں۔

وزیر اعظم عمران خان جنکا کل کرونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا انکی رپورٹ میں کرونا وائرس نہ ملنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے ملنے والے عبدالستار ایدھی کے فرزند اور ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وزیر اعظم کو کرونا وائرس کا تشخیصی ٹیسٹ کرانے کے لئے کہا گیا تھا۔  نیا دور کو ذرائع نے بتایا کہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایسے افراد کی فہرست تیار کی جارہی ہے جن سے انہوں نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہے اور ان میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا نام بھی شامل تھا۔