حمزہ علی عباسی کی نیمل خاور سے شادی، نیمل خاور اداکاری کے علاوہ کیا کرتی ہیں؟

حمزہ علی عباسی کی نیمل خاور سے شادی، نیمل خاور اداکاری کے علاوہ کیا کرتی ہیں؟
اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ شادی کی خبروں کی تصدیق کی ہے، اداکار کی فیملی کا کہنا ہے کہ وہ سادگی سے شادی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور سے شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 25 اگست کو نیمل خاور سے نکاح کر رہے ہیں، جبکہ ولیمہ 26 تاریخ کو ہوگا۔



حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی تقریب سادگی سے منعقد ہوگی، نکاح اور ولیمے میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو ہی مدعو کیا جائے گا، اداکار کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ شادی سے متعلق معلومات میڈیا پر نہیں لانا چاہتے۔



اداکارہ نیمل خاور ہدایت کار شعیب منصور کی فلم "ورنہ" میں نظر آئی تھیں جب کہ ان دنوں وہ ڈراما سیریل "انا" میں ازا کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔



اداکاری کے علاوہ نیمل خاور مصورہ ہیں، اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی آرٹ ایگزیبیشن میں لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔