بھارتی چینلز کے پروپیگنڈے پر پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ انہیں آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہونے پر فخر ہے، میں اکیلا نہیں 20 کروڑ پاکستانی آئی ایس آئی کے ایجنٹ ہیں، انکا کہنا تھا کہ وہ خفیہ طور پر ایجنٹ نہیں بلکہ واضح طور پر ایجنٹ ہیں۔
حمزہ علی عباسی نے پروگرام کے میزبان کو جھوٹ پھیلانے والا شخص قرار دیتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بھی غلط افواہیں پھیلانے کا ٹھیکیدار قرار دیا۔