Get Alerts

توہین مذہب ملزم قتل کیس: قاتل کو پستول دینے والا وکیل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

توہین مذہب ملزم قتل کیس: قاتل کو پستول دینے والا وکیل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
پشاور کی عدالت میں توہین مذہب کے ملزم کو قتل کرنے والے نوجوان کو پستول دینے والے وکیل کو جیل بھیج دیا گیا۔

پولیس نے پشاور کی مقامی عدالت میں ملزم فیصل عرف خالد کو پستول دینے والے وکیل کو پیش کیا۔ جونئیر وکیل طفیل ضیا کو مجسٹریٹ جج ریاض کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم طفیل ضیا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

وکیل طفیل کو پستول دینے کے الزام میں تین دن قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ طاہر نسیم کو قتل کرنے والا ملزم فیصل عرف خالد بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل ہے۔

یاد رہے کہ ملزم فیصل عرف خالد نے 29 جولائی کو کمرہ عدالت میں جج کے سامنے 57 سالہ طاہر نسیم کو قتل کیا تھا جس پر توہین مذہب کا الزام تھا۔ طاہر نسیم امریکی شہری تھا اور امریکی حکومت نے اپنے شہری کے قتل پر پاکستان پر زور دیا ہے کہ ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے۔