پاکستان نے محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی20 میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی لیکن نیوزی لینڈ نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
نیپیئر میں کھیلے گئے سییرز کے آخری ٹی20 میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 173 رنز بنائے
ڈیون کونوے نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 63 رنزبنائے۔
173 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی چوتھی بال پر پورا کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر محمد رضوان نے 59 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے۔ میچ کے آخری اوور میں افتخار نے چھکا لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
پاکستان کی فتح کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم سیریز 1-2 سے جیتنے میں کامیاب رہی۔
اس سے قبل نیپیئر میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔