واٹس ایپ نے میسجز تلاش کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ نے تاریخ کے ذریعے پرانے میسجز کی تلاش کرنے کا فیچر متعارف کرایا ہے۔

واٹس ایپ نے میسجز تلاش کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا

کیا آپ کو ضرورت کے وقت واٹس ایپ میں پرانے میسجز ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے؟ تو اب ایسا نہیں ہوگا۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو اس مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ نے تاریخ کے ذریعے پرانے میسجز کی تلاش کرنے کا فیچر متعارف کرایا ہے۔

یہ فیچر واٹس ایپ کے ویب ورژن اور موبائل ایپس پر صارفین کو دستیاب ہے۔

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے اس چیٹ ونڈو میں جائیں جہاں کسی مخصوص تاریخ کا میسج تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

اس چیٹ ونڈو میں سرچ آپشن کو سلیکٹ کریں۔

سرچ آپشن سلیکٹ کرنے پر آپ کے سامنے کیلنڈر آئیکون آجائے گا جس پر کلک کریں۔

اس کے بعد کئی ہفتے، ماہ یا سال پیچھے جاکر مطلوبہ تاریخ پر کلک کریں۔

ایسا کرنے کے بعد اس مخصوص تاریخ کے پیغامات سامنے آجائیں گے۔

واضح رہے کہ اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا اور اب جاکر اسے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔