ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں 14 ارکان قومی اسمبلی اور 6 ارکان صوبائی اسمبلی غیرحاضر رہے۔
اس حوالے سے اہم یہ ہے کہ اس غیر حاضری کو پارلیمنٹیرینز کی مصروفیت سے تعبیر کیا گیا ہے لیکن اس حوالے سے یہ بھی یاد رہے کہ نوشہرہ میں ن لیگ کی جیت کے بعد سے صوبائی وزیر لیاقت خٹک کے استعفے کے بعد سے صوبائی وزرا اس وقت دھڑے بندی کا شکار ہیں۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم کی پارلیمنٹیرینز سے یہ ملاقات سینیٹ الیکشن کے تناظر میں تھی۔ جس میں انہوں نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو وارن کیا کہ پارٹی امیدوار کو ووٹ دیا جائے جس نے کسی اور کو ووٹ دینا ہے وہ پارٹی سے نکل جائے۔