ن لیگ کی اندرونی دھڑے بندی: مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نواز کی ملاقات کی مبینہ درخواست مسترد کردی:اینکر محمد مالک

ن لیگ کی اندرونی دھڑے بندی: مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نواز کی ملاقات کی مبینہ درخواست مسترد کردی:اینکر محمد مالک
ہم نیوز کے اینکر محمد مالک نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے فضل الرحمٰن نے مریم نواز کی ملاقات کرنے کی درخواست کو اس موقف کے تحت عد کردیا ہے کہ وہ ن لیگ میں موجود دھڑے بندی جو کہ اب ایک کھلا راز ہے اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

اینکر کے مطابق انہیں یہ بات شہباز فضل ملاقات میں موجود افراد نے بتائی۔ انہوں نے یہ بات تب کی جب شہباز کمرے میں موجود نہیں تھے۔

https://twitter.com/MalickViews/status/1298948573485297665

اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن نے محمد مالک کی مکمل تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں نہ تو مریم کی جانب سے ملاقات کی کوئی باضابطہ دعوت نہیں ملی نہ ہی انہوں نے ایسا کچھ کہا ساتھ ہی یہ کہ ان کی مذکورہ اینکر سے ملاقات ہوئی۔  انہوں نے کہا کہ ایک صحافی کےٹویٹ کی طرف سےدیئےگئے اس تاثر میں کوئی صداقت نہیں کہ میں نے کسی خاص وجہ سے رائیونڈ جانے سے اجتناب کیا سیاسی حوالے سے میری بات چیت پارٹی کےصدر میاں شہبازشریف سےرہتی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کےباہمی تعاون کےوقت اسطرح کے رخنے پیداکرنےسےگریزکرناچائیے۔

https://twitter.com/MoulanaOfficial/status/1298998944945455104

انہوں نے مریم کے حوالے سے لکھا کہ مریم نواز کو میں اپنی بیٹیوں کی طرح عزیز رکھتا ہوں ۔ وہ بڑی ہمت اور بہادری کے ساتھ نہایت مشکل حالات کا مقابلہ کر رہی ہیں ۔ نیب میں پیشی کے وقت اس پر حملہ کی بزدلانہ کاروائی پر میں نے سب سے پہلے آواز اٹھائی اور مریم بیٹی سے بات بھی کی ۔

https://twitter.com/MoulanaOfficial/status/1298998857037094912

جس پر محمد مالک نے کہا کہ انہوں نے جو دعویٰ کیا مولانا نے اسکی تردید نہیں کی۔