مولانا فضل الرحمٰن، علی درانی ملاقات کی اندرونی کہانی: گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی پیشکش جسے مولانا نے ٹھکرا دیا

مولانا فضل الرحمٰن، علی درانی ملاقات کی اندرونی کہانی: گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی پیشکش جسے مولانا نے ٹھکرا دیا

پاکستانی سیاست میں بطور پیغام رساں آج کل متحرک  سیاسی رہنما اور مسلم لیگ ف کے سیکریٹری جنرل  محمد علی درانی کی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات میں میڈیا رپورٹس کے مطابق گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی پیشکش کا انکشاف ہوا ہے۔ 


کل رات گئے  مولانا فضل الرحمان اور محمد علی درانی کی ملاقات جے یو آئی کے رہنما ریاض درانی کے گھر پر ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ یہ اس سلسلے کی دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل پہلی ملاقات  محمد علی درانی کی شہباز شریف سے جیل میں ہوئی تھی جس میں شہباز شریف کو پیر پگاڑا کا دو نکاتی پیغام پہنچایا گیا جس میں لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن روکنے کا پیغام نما مشورہ دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ف کے جنرل سیکرٹری محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمٰن کو گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی پیشکش کی لیکن مولانا نے محمد علی درانی کی ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ نا اہل اور نا جائز حکمرانوں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔