فری مارکیٹ کا تصور اتنا آسان طریقے سے نہیں بلکہ لوگوں پر بندوق کے ذور پر نافذ کیا گیا تھا۔ پاکستان میں یہی تصور 1980ء کی دہائی میں ایک فوجی حکمران جنرل ضیاء الحق کے ذریعے لایا گیا۔ جس طرح چلی میں جنرل پنوشے نے لوگوں کو غائب کیا، کوڑے مارے، جیلوں میں ڈالا اور کلچرل وار شروع کی بالکل اسی طرح یہاں بھی کیا گیا، عمار علی جان
لاطینی امریکا اور پاکستان کے سماج اور سیاست میں زمین آسمان کا فرق ہے، ہمارے ہاں بائیں بازو کی سیاست کو اس طرح پنپنے ہی نہیں دیا گیا۔ پاکستان میں بائیں بازو کی سیاست کو ہمیشہ مذہب کے سامنے لا کر کھڑا کردیا گیا۔ اسی طرح بہت سے دوسرے حربے استعمال کرتے ہوئے اسے ہمارے ملک میں کمزور کیا گیا، عالیہ امیر علی
چلی کے بارے میں پاکستانیوں کو پڑھنا بہت ضروری ہے۔ اگرچہ وہاں ترقی کی شرح بہت زیادہ بڑھی لیکن اس نے بہت کم لوگوں کو فائدہ پہنچایا۔ وہاں کے نوجوان عمرانی معاہدے سے بالکل غیر مطمئن ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا ملک لوگوں کو بنیادی صحت، تعلیم اور پنشن کی سہولت دے سکے۔ وہ اپنے ملک کو ایک ویلفئیر سٹیٹ کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں،ڈاکٹر اقدس افضال
چلی میں آج سے پچاس سال پہلے امریکا کی سرپرستی میں ایک فوجی بغاوت کے جنرل پنوشے نے وہاں حکومت سنبھالی اور بدنام زمانہ شکاگو بوائز کے آسرے پر نیولبرل ازم کا آغاز کیا گیا۔ چلی ہی کو اس نظام کیلئے دنیا کی سب سے پہلی لیبارٹری بنایا گیا، عاصم سجاد اختر