'آزاد امیدوار قانونی رکاوٹ کے بغیر کسی بھی پارٹی میں جا سکتے ہیں'

سکیورٹی تھریٹ کے بعد ایئر یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کو غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا ہے۔ ان اداروں میں بلوچ طلبہ کی کافی تعداد ہے اور چونکہ بلوچ مظاہرین اسلام آباد میں موجود ہیں تو شاید اس وجہ سے ان اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔

'آزاد امیدوار قانونی رکاوٹ کے بغیر کسی بھی پارٹی میں جا سکتے ہیں'

24 اکتوبر کو مینار پاکستان کے بعد ن لیگ کا آج مانسہرہ میں دوسرا بڑا شو تھا۔ جلسے کے بعد نظر آ رہا ہے کہ نتائج ن لیگ کے حق میں ہوں گے۔ بلاول بھٹو جیت سے زیادہ پارٹی کو پھر سے لاہور میں متحرک کرنے آئے ہیں۔ آزاد حیثیت میں جیتنے والے امیدوار پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت میں جا سکتے ہیں۔ پارٹی تبدیل کرنے پر ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہو سکتی، انہیں صرف اخلاقی پابندی کا سامنا ہو گا۔ یہ کہنا ہے ماجد نظامی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں مریم نواز نے کہا عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مابین آج تلخ کلامی ہوئی۔ انہیں میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا گیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ سپریم کورٹ سے رپورٹنگ کی اجازت صرف ان صحافیوں کو ہو گی جن کے پاس کارڈ ہو گا۔ قاضی فائز عیسیٰ اپنے فیصلوں میں آرٹیکل 19 کا ذکر کرتے ہیں مگر بظاہر لگ رہا ہے ان پر تنقید کے بعد سپریم کورٹ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

اعجاز احمد کے مطابق سکیورٹی تھریٹ کے بعد ایئر یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کو غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا ہے۔ ان اداروں میں بلوچ طلبہ کی کافی تعداد ہے اور چونکہ بلوچ مظاہرین اسلام آباد میں موجود ہیں تو شاید اس وجہ سے ان اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔ اگر اس کا تعلق الیکشن ملتوی کروانے سے ہوتا تو دیگر شہروں کی یونیورسٹیوں کو بھی بند کروایا جاتا۔

پروگرام 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔