سیالکوٹ: ایک بچہ جو مئی 2015 میں اپنے والدین سے بچھڑ کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو سیالکوٹ میں رہائش پذیر تھا، 4 سال کے طویل انتظار کے بعد سیالکوٹ پولیس کی خصوصی کوششوں کی وجہ سے اپنے والدین کو دوبارہ مل چکا ہے.
عید کے دن، ڈی سی اور ڈی پی او سیالکوٹ کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سیالکوٹ کے دورے کے دوران ایسے بچوں کے کیسوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جن کے والدین کو ٹریس نہیں کیا جا سکا تھا
بنیادی معلومات حاصل کرنے کے بعد ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن مستنصر فیروز نے ایک خاص ٹیم تشکیل دی جس نے گھر گھر سروے سمیت، ووٹرز کی فہرستوں کی جانچ پڑتال، پولیو ویکسینٹروں، میٹر ریڈر حضرات اور ٹاؤن کمیٹی/ یونین کونسل کے نمائندگان سے ملاقات کی اور فاروق آباد، ضلع شیخوپورہ سے عمر کے والدین کو ڈھونڈ نکالا.
نیامت، عمر کے والد جو جو پیشہ کے لحاظ سے ڈرائیور ہیں اس نے بیان کیا کہ اس کا بیٹا مئی 2015 میں لاپتہ ہو گیا تھا اور بے شمارکوششوں کے باوجود وہ عمر کو تلاش نہیں کرسکے تھے.عمر نیامت کے والدین نے ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن مستنصر فیروز کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت وہ اپنے بیٹے سے سالوں بعد مل پائی۔