مریم نواز کے اس بیان کو میڈیا پر ایسے لیا گیا جیسے انکے پارٹی قیادت کیساتھ اختلافات ہیں تاہم انہوں نےاس کے جواب میں اب کہا کہ ان کے شہباز شریف کیساتھ اختلافات نہیں ہیں۔
ایسے نہیں کرتے دوست! میرا اور شہباز شریف صاحب کا نہ کوئی اختلاف ہے نہ ہی انشاءاللہ مخالفین کی یہ خواہش کبھی پوری ہو گی۔ میں نے واضح کر دیا ہے کہ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ اس کو اختلاف بنا کے پیش کرنے والوں کو مایوسی ہو گی۔ یاد رہے کے یہ کوشش ۳۰ سال سے جاری ہے۔ https://t.co/A5rfmKjez6
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 22, 2019
مریم نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے قیادت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں ، صدر کےہوتے ہوئے میں قیادت کیسے کر سکتی ہوں ۔
مریم نواز نے کہا میاں نوازشریف کوانصاف دلانےتک آخری حدتک جاؤں گی ، نوازشریف کو کچھ ہوا تو معاملے میں شامل افراد سب ذمہ دار ہوں گے، میاں صاحب کو مرسی نہیں بننے دیں گے.