کرونا وائرس: اس سال انٹرنیشنل حج منسوخ، بیرون ملک سے کوئی نہیں آ سکے گا

کرونا وائرس: اس سال انٹرنیشنل حج منسوخ، بیرون ملک سے کوئی نہیں آ سکے گا
کرونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر کا نظام الٹ کر رکھ دیا ہے۔ ایسے میں مسلمانان عالم بے چینی سے اس بارے میں انتظار کر رہے تھے کہ آیا اس بار حج ہو گا یا نہیں۔ اب سعودی حکومت نے حج سے متعلق پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی عرب نے محدود تعداد کیساتھ حجاج کرام کو حج کرنے کی اجازت دے دی۔  سعودی وزیر حج و عمرہ  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس سال انٹرنشنل حج کینسل کردیا گیا۔

سعودی عرب میں مقیم مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ہی حج ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کرونا کیسز کے بڑھتے ہوئے اضافے کی وجہ سے لیا گیا۔