کورونا کے نئے ایس او پیز: ہفتے میں 5 دن رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی

کورونا کے نئے ایس او پیز: ہفتے میں 5 دن رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی

کورونا وائرس  کے انسداد کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے  کیسز میں اضافے کے بعد ملک بھرمیں رات 8 بجے تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی میں کورونا کی صورتحال پر جائزہ لیا گیا۔


اعلامیے کے مطابق این سی او سی  نے ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔


اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں رات 8 بجے تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملک میں ہفتے میں دو دن کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی تاہم کاروبار بند رکھنے کیلئے 2 دنوں کا تعین وفاق کی اکائیاں کریں گی۔


این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں سینما اور مزارات مکمل بند رہیں گے جبکہ کورونا  ایس او پیز کے ساتھ 300 افراد تک کے اجتماعات کی اجازت ہوگی۔


اعلامیے میں کہنا ہے کہ اسپورٹس، تہوار، ثقافتی اور دوسری تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ بند مقامات پر ہونے والے تمام ثقافتی، موسیقی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 300 افراد تک آؤٹ ڈور شادی تقریبات کی رات 10 بجے تک اجازت ہوگی تاہم شادی کی آؤٹ ڈور تقریبات 2 گھنٹےکیلئے  ہوگی جبکہ کسی ان ڈورتقریب کی اجازت نہیں ہوگی۔