ہسپتال انتظامیہ کے مطابق محمد زبیر کو جلنے کے باعث جسم پر زخم آئے ہیں اور وہ سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔ زخمی محمد زبیر کا کہنا ہے کہ طیارے نے جھٹکے لیے تو لگا لینڈنگ ہو رہی ہے لیکن اگلے ہی لمحے زوردار دھماکا ہوا، پھر ہوش نہیں رہا اور طیارہ گرنے کے بعد جب آنکھیں کھلیں تو دھواں پھیلا ہوا تھا۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے ہسپتال میں محمد زبیر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔
پی آئی اے کے بدقسمت طیارے کے حادثے میں زندہ بچ جانے والے خوش نصیب محمد زبیر کے ساتھ pic.twitter.com/qYfrJEXANj
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) May 22, 2020
دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ اب تک طیارہ حادثے میں 2 مسافر معجزانہ طور بچ گئے جن کی شناخت ظفر مسعود اور محمد زبیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
So far i can confirm that 2 passengers on board the PIA plane have miraculously survived the crash. Their names are Zafar Masood & Mohd Zubair. Both are in stable condition. Keep praying for others
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) May 22, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے لہٰذا باقی مسافروں کے لیے بھی دعا کریں۔
خیال رہے کہ بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفر مسعود بھی اس حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، جن کا مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔