انسٹاگرام کا سٹوریز سے وابستہ دلچسپ فیچر

صارفین اپنی مرضی سے سٹوریز بدل بھی سکتے ہیں اور چاہیں تو ایک ہی سٹوری پورا ہفتہ رکھ سکتے ہیں۔ ہفتے کی سٹوریز میں نئی سٹوری شامل بھی کر سکتے ہیں۔

انسٹاگرام کا سٹوریز سے وابستہ دلچسپ فیچر

معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا   صارفین کی سہولت کے لیے واٹس ایپ اور انسٹاگرام میں کوئی نا کوئی نئی تبدیلی لاتا رہتا ہے۔ انسٹاگرام میں مصنوعی ذہانت ( AI) کے ساتھ ساتھ دیگر اپ ڈیٹس پر بھی کام ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام ایک ایسے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جو صارفین کو  اپنی سٹوریز ایک ہفتے تک برقرار رکھنے کی سہولت دے گا۔

ٹپسٹر اور موبائل ڈویلپر الیسنڈرو پالوزی نے انسٹاگرام کا ایک نیا فیچر لیک کیا ہے جسے ‘ مائی ویک’ کہتے ہیں۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ فیچر انسٹاگرام صارفین کو اپنی سٹوریز پورے ہفتے تک برقرار رکھنے دے گا۔

صارفین اپنی مرضی سے سٹوریز بدل بھی سکتے ہیں اور چاہیں تو ایک ہی سٹوری پورا ہفتہ رکھ سکتے ہیں۔ ہفتے کی سٹوریز میں نئی سٹوری شامل بھی کر سکتے ہیں۔

فی الحال یہ فیچر صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ توقع ہے کہ جلد یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا۔ اس فیچر میں متنوع ایپلی کیشنز ہیں، جو صارفین کو events یا دیگر مقاصد کے لیے ہفتے بھر کی یاد دہانیاں سیٹ کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ میٹا نے حال ہی میں اپنی سوشل ایپس میں کئی نئی خصوصیات متعارف کروائی ہیں۔ اب آپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو متاثر کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ میں بدل سکتے ہیں۔ اسی طرح کمپنی نے یورپین اکنامک ایریا(EU) یا برطانیہ میں صارفین کے لیے انسٹا گرام اور فیس بک کے لیے ایک ادا شدہ اشتہار سے پاک ویڈیو فیچر کا اضافہ بھی کیا ہے۔

انسٹاگرام اور فیس بک کے یورپی ممالک کے صارفین 9.99 یورو ادا کر کے ویب ورژن پر مواد سے اشتہارات سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ جبکہ iOS اور Android صارفین کو اشتہارات سے چھٹکارا پانے کے لیے ماہانہ 12.99 یورو ادا کرنا ہوں گے۔

1 مارچ 2024 تک ماہانہ فیس میں ایک ہی صارف سے منسلک تمام فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس شامل ہوں گے۔ اس تاریخ کے بعد ویب پر اضافی 6 یورو فی مہینہ اور iOS اور Android صارفین کو اشتہارات سے پاک مواد دیکھنے کے لیے 8 یورو فی ماہانہ اضافی ادا کرنے ہوں گے۔