سندھ پریمیئر لیگ ( ایس پی ایل) کے پہلے ایڈیشن کا آغاز 14 دسمبر سے کراچی میں ہو گا۔ چھ ٹیمیوں پر مشتمل ایونٹ 14 سے 25 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلا جائے گا۔
سندھ پریمیر لیگ کی افتتاحی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کریں گے۔ لیگ کی اختتامی تقریب (25 دسمبر) میں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ شرکت کریں گے. یہ تقریب نہ صرف پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کی عکاسی کرے گی بلکہ جس اتحاد اور جذبے کے ساتھ لیگ سے منسلک لوگوں نے اس کو کامیاب بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں ان تمام تر لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
سندھ پریمیئر لیگ کی انتظامیہ نے گورنر سندھ کامران ٹسوری کی ناقابل فراموش خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کامران ٹسوری کی ذاتی دلچسپی کے باعث سندھ پریمیئر لیگ کے خواب کو عملی جامع پہنایا گیا۔ اور ان کی بدولت اس کرکٹ میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
سندھ پریمیر لیگ کرکٹ کے مداحوں اور معاشرے سے منسلک تمام لوگوں کو دعوت دیتی ہے کہ کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے میچز میں شرکت کریں۔ اور کرکٹ کے اس نئے باب کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کےلیے سندھ پریمئر لیگ کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ صوبے 6 ڈویژن کی ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گی۔
بعد ازاں ستمبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سندھ پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کردیا۔
اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی اور سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ پریمیئر لیگ کا انعقاد بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق کیا جا رہا ہے۔