Get Alerts

پاکستان مخالف پروپیگنڈا، بھارتی میڈیا کا عالمی سطح پر مذاق بن گیا

پاکستان مخالف پروپیگنڈا، بھارتی میڈیا کا عالمی سطح پر مذاق بن گیا


بھارتی میڈیا کو بھی اپنا منجن بیچنے کے لئے آئے روز نئی نئی کہانیاں گھڑنا پڑتی ہیں۔ ایک طرف تو مودی جی کی ناکام معاشی پالسیاں ہیں، قوامِ عالم میں آئے روز کسی نہ کسی ادارے کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں پر شدید تنقید کی جا رہی ہوتی ہے، تو دوسری طرف وہ انتہا پسندانہ اور لکیر کی فقیر قسم کی سوچ ہے جس کو خوشی بس اسی بات سے ملتی ہے کہ پاکستان کے ساتھ کچھ برا ہو رہا ہو۔ اور میڈیا بیچارہ مودی جی کے قریبی ساتھیوں کا خریدا ہوا ہے۔ یوں کہا جائے کہ بھارتی میڈیا اس وقت ریاست اور حکومت کا زر خرید غلام ہے تو بے جا نہ ہوگا۔ پاکستان اور بھارت یہاں بھی ’تم بالکل ہم جیسے نکلے‘ کی تصویر دکھائی دیتے ہیں۔