مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے دھماکے دار انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف سے اپوزیشن کی ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ وزیر اعظم کی اپنی تقریریں ان کے سامنے آرہے ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے اینکر شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں کیا۔
انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ 2018 کے الیکشن کے دوران انہوں نے آرمی چیف کو فون کیا تھا اور لیاکشن میں ہونے والی بد انتظامی کے حوالے سے شکایت کی تھی۔ جس پر انہوں نے کہا کہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔ اور وہی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات کی تفصیلات میں سامنے نہیں لانا چاہتا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ستر سالوں میں فوج نے سیاست میں مداخلت اس لیئے کی کیوں کہ سیاستدانوں نے فوج کو ایسا کرنے کے لئے بلایا ۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدان جو تقریریں کرتے ہیں وہی ان کے سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی خود کی تقریریں انکے سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کچھ شخصیات سے ملاقات کا ذکر کیا جن کا نام نہیں لینا چاہوں گا۔
یاد رہے گزشتہ روز انکشاف ہوا تھا کہ اپوزیشن کی اے پی سی سے قبل آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اپوزیشن قیادت کی ملاقات ہوئی ہے۔