Get Alerts

حکومت اور ٹی ایل پی معاہدے پرمکمل عمل ہوچکا، قرار داد بھی آگئی، لوگ رہا ہوگئے: فواد چوہدری

حکومت اور ٹی ایل پی معاہدے پرمکمل عمل ہوچکا، قرار داد بھی آگئی، لوگ رہا ہوگئے: فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاق اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے پر مکمل عمل درآمد ہوچکا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے، قراداد بھی پارلیمنٹ میں پیش ہوچکی ہے۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1385460012164820993

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے کالعدم ٹی ایل پی کے گرفتار لوگ رہا کر دئیے گئے ہیں اور اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکا۔

اپوزیشن اتحاد پر بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ن لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قراداد لانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے، تاہم حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہے، پرائیویٹ رکن اسمبلی کی جانب سے20اپریل کو پیش کی گئی قرارداد پر بحث کی جائےگی۔