پروڈکشن آرڈر پر آئے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان ایم پی اے ہاسٹل سے فرار

پروڈکشن آرڈر پر آئے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان ایم پی اے ہاسٹل سے فرار
دوہرے قتل کیس کے ملزم و پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فیصل زمان ایم پی اےہاسٹل سے فرار ہوگئے۔

سی سی پی او اعجاز خان کے مطابق ایم پی اے فیصل زمان سہ پہر 4 بجے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ سب جیل سے فرار ہونے پر ہماری ذمہ داری نہیں بنتی، پولیس نے ہاسٹل میں ایم پی اے فیصل زمان کا کمرہ لاک کردیا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ ایم پی اے فیصل زمان کے فرار کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کی بیرون ملک فرارکی کوشش روکنےکیلئے ایف آئی اے کو آگاہ کردیا گیا، واقعےمیں ملوث افراد کےخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی اورپشاور: فیصل زمان کوقانون کےکہٹرےمیں لایاجائےگا۔

خیال رہے کہ اسپیکر پختونخوا اسمبلی نے فیصل زمان کے 9 مارچ کو پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے اور وہ جیل کے بجائے گزشتہ 42 دنوں سے ایم پی اے ہاسٹل میں مقیم تھے۔

ایم پی اے ہاسٹل کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔

فیصل زمان پی ٹی آئی کے رہنما طاہر اقبال اور گل نواز کے قتل کا الزام میں گرفتار ہیں جبکہ فیصل زمان پی کے 42 ہری پور سے آزاد رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔

فیصل زمان کی درخواست ضمانت انسداددہشت گردی عدالت اورہائی کورٹ نے مسترد کی تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد نے فیصل زمان کے خلاف ٹرائل مکمل کرلیا ہے اورکیس کا فیصل محفوظ کر رکھا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصل زمان کی نقل وحرکت پرپابندی لگارکھی تھی۔