Get Alerts

کانگریس کے بانی مہاتما گاندھی کا سنہری چشمہ 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں نیلام

کانگریس کے بانی مہاتما گاندھی کا سنہری چشمہ 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں نیلام
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں مہاتما گاندھی کے زیر استعمال سونے کی پرت والی عینک کو نوادرات جمع کرنے کے شوقین امریکی شہری نے نیلامی شروع ہونے کے چھ منٹ کے اندر ہی 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں خرید لیا۔

یہ چشمہ ایسٹ برسٹل آکشنز نامی برطانوی نیلام گھر کو ڈاک کے ذریعہ موصول ہوا تھا، چشمے کے مالک کو اس کی اہمیت کا اندازہ نہیں تھا اور اس نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر چشمے کی قیمت نہیں لگتی تو اسے پھینک دیا جائے۔

نیلام گھر کمپنی کو چشمے کے ساتھ موصول ہونے والے خط میں انکشاف کیا گیا تھا کہ مہاتما گاندھی نے اپنی یہ عینک میرے چچا کو تحفے میں 1920 سے 1930 کے درمیان اس وقت دی تھی جب وہ جنوبی افریقا میں برٹش پٹرولیم میں ملازمت کرتے تھے۔

برطانوی نیلام گھر کمپنی کو چشمہ بھیجنے والے معمر شخص کو بتایا کہ جب مجھے پتہ چلا کہ چشمہ 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوا تو مجھے تقریباً دل کا دورہ پڑا۔ میں یہ رقم اپنی بیٹی کے ساتھ شیئر کروں گا۔