'چیف جسٹس بندیال کل یا پرسوں عمران خان کو رہا کروا لیں گے'

سپارکو کا المیہ یہ ہے کہ اس کا سارا فوکس ملٹری کی سمت میں ہو گیا اور یوں یہ سارا پروگرام اور اس پر ہونے والی تحقیق خفیہ بنا دی گئی۔ 1980 کی دہائی تک دنیا میں سپیس کے معاملے پر پاکستان کا ذکر ہوتا تھا مگر اب پاکستان کا اس ضمن میں کہیں ذکر نہیں ہوتا۔

'چیف جسٹس بندیال کل یا پرسوں عمران خان کو رہا کروا لیں گے'

15 ستمبر تک ایوان اقتدار میں عمران خان کی دو چوکیاں موجود ہیں، ایک ایوان صدر میں اور ایک سپریم کورٹ میں۔ جب تک یہ دونوں لوگ ریٹائر نہیں ہوتے تب تک یہ چوکے چھکے مارتے رہیں گے۔  اسلام آباد ہائی کورٹ کل عمران خان کو کوئی ریلیف دے نہ دے، سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس کو فارغ کر دے گی۔ بندیال صاحب  ایک یا دو دنوں میں عمران خان کو رہا کروا لیں گے۔ یہ کہنا ہے سجاد انور کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں مطیع اللہ جان نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے سامنے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا معاملہ تھا ہی نہیں۔ چیف جسٹس نے غیر معمولی انداز اور جذباتی لہجے میں عمران خان کی سزا کا معاملہ چھیڑ لیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز سے مکالمہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بندہ جیل میں ہے اور آپ کو پروا ہی نہیں ہے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ ان کی رہائی کا فیصلہ دے دوں؟

اعجاز احمد کے مطابق عمران خان کو کل ریلیف نہیں ملے گا، فرض کریں ضمانت مل بھی جاتی ہے تو بھی رہا نہیں ہوں گے۔ ہو سکتا ہے چیف الیکشن کمشنر صدر سے ملنے نہ جائیں۔ صدر کی ٹویٹ کے بعد ساری بیوروکریسی اور نظام نے طے کر لیا ہے کہ صدر کے ساتھ تعاون نہیں کرنا۔

سلمان ندیم کا کہنا تھا کہ سپارکو کا المیہ یہ ہے کہ اس کا سارا فوکس ملٹری کی سمت میں ہو گیا اور یوں یہ سارا پروگرام اور اس پر ہونے والی تحقیق خفیہ بنا دی گئی۔ 1980 کی دہائی تک دنیا میں سپیس کے معاملے پر پاکستان کا ذکر ہوتا تھا مگر اب پاکستان کا اس ضمن میں کہیں ذکر نہیں ہوتا۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔