Get Alerts

'سپریم کورٹ عمران خان کی نااہلی ختم کر کے خود متنازعہ بنے گی'

سپریم کورٹ اگر میرٹ پر عمران خان کی نااہلی ختم کرتی ہے تو ٹھیک لیکن اگر محض انہیں الیکشن میں حصہ لینے کے قابل بنانے کے لیے سزا معطل ہوتی ہے تو سپریم کورٹ پر سوالیہ نشان لگے گا۔ سپریم کورٹ کے لیے ممکن نہیں کہ عمران خان کو سارے مقدمات میں ریلیف دے پائے۔

'سپریم کورٹ عمران خان کی نااہلی ختم کر کے خود متنازعہ بنے گی'

سپریم کورٹ اگر میرٹ پر عمران خان کی نااہلی ختم کرتی ہے تو ٹھیک لیکن اگر محض انہیں الیکشن میں حصہ لینے کے قابل بنانے کے لیے سزا معطل ہوتی ہے تو سپریم کورٹ پر سوالیہ نشان لگے گا۔ سپریم کورٹ کے لیے ممکن نہیں کہ عمران خان کو سارے مقدمات میں ریلیف دے پائے۔ ججز خود متنازعہ بن جائیں گے مگر عمران خان کو رہا نہیں کروا پائیں گے۔ یہ کہنا ہے مطیع اللہ جان کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں فوزیہ یزدانی نے کہا پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے سے لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق تحفظات کا اعادہ ہوتا ہے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ انتخابات کے لیے جو ضروری شرائط ہیں وہ پی ٹی آئی نے پوری نہیں کیں۔ 13 جنوری تک عدلیہ کوئی فیصلہ دے کر پی ٹی آئی کو انتخابی نشان واپس دلوا سکتی ہے اور یہ شفاف انتخابات کی علامت ہو گی۔

ماجد نظامی کے مطابق مسلم لیگ ن الیکشن سے ایک ہفتہ قبل ٹکٹوں کا اعلان کرے گی۔ 2013 کے انتخابات سے محض دو روز قبل ٹکٹیں جاری ہوئی تھیں۔ ن لیگ کو پیغام دیا گیا ہے کہ پولنگ ڈے پر ڈبے ہم نہیں بھریں گے، یہ آپ کے ووٹرز کو بھرنے ہوں گے۔ اس لیے ن لیگ الیکشن سے پہلے بھرپور تیاری کر کے نکلے گی۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بجکر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔