سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم آفیشل نامی اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ میں حریم شاہ بطور کارکن پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اور مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں۔
ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ تبدیلی جائے جہنم میں۔
میں حریم شاہ بطور کارکن پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اور مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کرتی ہو!
Go To Hell Tabdili ?
— Official_Hareem (@Hareemshah33) January 22, 2020
تاہم حریم شاہ سے منسوب ایک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ ٹوئٹ کی گئی کہ پی ٹی آئی کو چھوڑنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں اور جس اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی ہے وہ فیک اکاؤنٹ ہے۔
. @DailyUrduPoint @DailyQudrat kindly stop quoting tweets from a fake account. @Hareemshah33 is not my account.
Take down these articles immediately. https://t.co/gAVQoK9rd3
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) January 23, 2020
سیاست دانوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے اب سیاست سے وابستگی کو بھی اپنی ٹوئٹس کا موضوع بنایا ہے اور بتایا ہے کہ وہ اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہیں بلکہ اب ان کی وابستگی مسلم لیگ ن سے ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ویڈیوز اور تصاویر حریم شاہ کے ساتھ وائرل ہوتی رہی ہیں جن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھونچال بپا رہا ہے۔