کرونا کی مریضہ ماں اور نومولود سے برے سلوک پر احتجاج: منگولیا کے وزیراعظم مستعفی ہوگئے

کرونا کی مریضہ ماں اور نومولود سے برے سلوک پر احتجاج: منگولیا کے وزیراعظم مستعفی ہوگئے
منگولیا کے وزیر اعظم خورلس اوکھنا نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر حکومت مخالف احتجاج کے بعد وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق منگولیا کے پارلیمنٹ کے سامنے سیکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق منگولیا میں کورونا سے متاثرہ خاتون اور اس کے نومولود کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے معاملے پر لوگوں نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا اور محکمہ صحت کے حکام سمیت حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

خورلس اوکھنا نے استعفیٰ دینے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ انہیں اپنی غفلت اور ناکامی کی ذمہ داری خود قبول کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مطالبے کو قبول کرنا چاہیے اور پارلیمنٹ کو استعفیٰ منظور کرنا چاہیے۔

https://twitter.com/AFP/status/1352198530354585601

ویڈیو فوٹیج میں خاتون مریض کو نائٹ گاؤن پہنے دیکھا گیا جبکہ بچہ بھی ان کے ساتھ ہے اور انہیں منگولیا کے ’نیشنل سینٹر آف کمیونیکیبل‘ کے تحت چلنے والی ایک ماورائے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا ہے۔

مذکورہ احتجاج کے بعد محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کے استعفے بھی سامنے آئے تھے۔

منگولیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

یہ واقعہ منگولیا کی معاشی صورتحال اور ملازمت کے مواقع کے فقدان سے بڑھتے ہوئے عوامی عدم اطمینان کی عکاسی کرتا ہے۔