لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ سعد حریری نے استعفیٰ ملک میں جاری مظاہروں کے باعث دیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ سعدحریر ی نے مستعفی ہونے کا اعلان ٹی وی پر قوم سے مختصر خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں وزارت اعظمیٰ سے مستعفی ہورہا ہوں اور اپنا استعفیٰ صدارتی محل جاکر صدر میشیل عون کے حوالے کروں گا۔ صدر اپنے صوابدیدی اختیار کے مطابق اس پر فیصلہ کریں۔