برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ وائرس زیادہ تیزی سے پھیلنے کے علاوہ اب یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وائرس میں نئی تبدیلی کی وجہ سے شرح اموات زیادہ ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی وجہ سے سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں جمعہ کے روز مزید ایک ہزار 401 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔
برطانیہ میں اب تک مجموعی طور پر 95 ہزار 981 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جو پورپ کے مقابلے مین سب سے زیاد ہے۔
حکومتی سائنس دان پیٹرک والنس نے کہا کہ یہ نئی شکل کا وائرس بعض افراد کے لیے 30 سے 40 فیصد زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ سات روز میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں پچیس فیصد کمی آئی ہے جبکہ کرونا سے اموات میں 9 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔