Get Alerts

مریم نواز شریف 25 جولائی کو کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرینگی

مریم نواز شریف 25 جولائی کو کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرینگی
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی دعوت پر مریم نواز شریف کوئٹہ میں 25 جولائی کو جلسے سے خطاب کرینگی . 25 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کے یوم سیاہ پر پشتونخوامیپ اور اپوزیشن جماعتوں کے زیر اہتمام بڑا جلسہ عام صادق شہید فٹبال گرائونڈ میں ہوگا۔  محمود خان اچکزئی ‘ مریم نواز شریف ‘ حاصل بزنجو‘ مولانا عبدالواسع اور دیگر رہنما اس جلسے سے خطاب کرینگے ‘ جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔

اس کے علاوہ 25 جولائی ہی کو مولانا فضل الرحمان پشاور، شہباز شریف لاہور اور بلاول بھٹو کراچی میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔